21 جولائی 2020 - 12:15
صہیونی جنگی طیاروں کی شام پر جارحیت، ۷ زخمی

شام کے ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ پیر کی شام دمشق کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملے میں سات فوجی زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک فوجی ذرائع نے پیر کی شام دمشق کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملوں کی تفصیلات بیان کیں۔
انہوں نے شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ پیر کی شام 21:48 بجے دشمن کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ شام گولان کی پہاڑیوں کے جنوب میں میزائل داغے۔
فوجی ذرائع نے مزید کہا کہ شامی دفاعی نظام نے فائر کیے گئے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا البتہ زمین پر پڑنے والے میزائلوں کی وجہ سے سات فوجی زخمی ہوئے اور کچھ مالی نقصان بھی ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲